عمران خان جیسی جیل سہولیات کی درخواست پر قیدی کے کیس میں فریقین کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل کے ایک قیدی نے درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔

latest urdu news

عدالت نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور کیس کو لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سپرٹیڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرائی وائز کمنٹس جمع کرائیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ جیسے عمران خان کے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے، اسی طرح یہ کیس بھی لارجر بینچ میں بھیجا جا رہا ہے اور چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو اس پر سماعت کر سکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 148 قیدی ایڈز سے متاثر، پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک صورتحال

قیدی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں جیسا کہ عمران خان کو جیل میں مہیا کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter