کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کا گوشت ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو مردہ مرغی کا گوشت برآمد کیا اور اس سلسلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے اور ملزمان اس کی ترسیل کے لیے تیاریاں کر رہے تھے۔ پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان مردہ مرغی کا گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو سپلائی کرتے تھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter