خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پہلا پولیس اسنائپر اسکواڈ تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اسکواڈ جدید تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے جنہیں اعلیٰ معیار کی اسنائپر ٹریننگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

latest urdu news

سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ اسنائپر اسکواڈ کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جو دور فاصلے پر موجود چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ اسکواڈ ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور بارڈر ایریاز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ سرد علاقوں میں مؤثر کارروائی کے لیے اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ رات اور کم روشنی میں بھی ہدف کو درست طور پر نشانہ بنا سکیں۔

خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں پر مشتمل اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، جو جدید دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter