16
اسلام آباد: ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم اپنے آخری روز میں داخل ہوگئی ہے، جس کے دوران ابتدائی چھ روز میں 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق:
- پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
- سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔
- خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
- بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔
- اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد اور گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
- جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق قوم کے مستقبل کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، والدین اور سرپرستوں کا تعاون اس مہم کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ادارے نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں۔
مزید بتایا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔
پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 0346-7776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے، نیشنل ای او سی۔