سرگودھا: خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار، مریم نواز نے ملزم کی تصویر شیئر کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا میں بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ نارووال چوک مرید کے کے قریب پیش آیا، جہاں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے ایک اہلکار نے بس میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گرفتار اہلکار کی حوالات میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:

"گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس۔”

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے یزمان میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک اور شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سی سی ڈی پنجاب کے مطابق ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، جسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter