پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دورانِ پرواز ایندھن کی فراہمی کا کامیاب مظاہرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک نان اسٹاپ پرواز مکمل کی، جس دوران فضا میں ہی ایندھن بھرنے (ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ) کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ اور حساس آپریشن پاکستان ایئر فورس کے اپنے IL-78 ایریل ٹینکر کے ذریعے انتہائی مہارت سے انجام دیا گیا۔ اس کامیاب ریفیولنگ مشق نے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا۔

بیان کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ، جس میں جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیارے، ماہر فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، آذربائیجان پہنچ چکا ہے جہاں وہ دو طرفہ فضائی مشق "انڈس شیلڈ الفا” میں حصہ لے رہا ہے۔

مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی کی ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔

سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کا بڑا آپریشن: 45 سے 50 خوارج ہلاک

انڈس شیلڈ الفا میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ مشن پلاننگ اور تیزی سے بدلتے فضائی ماحول میں مؤثر ردعمل کی مشقیں شامل ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق یہ مشق نہ صرف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی بلکہ علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور جدید فضائی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پی اے ایف کے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter