سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیرِ ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکرٹری ماہی گیری کی ملاقات ہوئی، جس دوران دونوں ساحلی علاقوں میں منی فِش ہاربرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر ماضی میں اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں، اور ان منصوبوں سے صوبے کو مالی استحکام کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں علاقے کراچی کے قریب ہیں اور موٹر وے و نیشنل ہائی وے سے منسلک ہونے کے باعث نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ یہ منصوبہ سندھ کے ماحولیاتی طور پر مستحکم اور پائیدار ترقیاتی وژن کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں منی فِش ہاربرز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں مکمل بندرگاہوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے ماہی گیری، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter