26
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، قوم کے بہادر سپوت اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطنِ عزیز کی حفاظت کر رہے ہیں، اور کسی کو بھی پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔