لاہور میں اسموگ شدت اختیار کر گئی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرقی ہواؤں کے باعث آج شہر میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اور اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 195 سے 210 کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

latest urdu news

ماہرین کے مطابق صبح کے اوقات میں کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زیادہ دیر تک فضا میں معلق رہیں گے، جس سے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ فضا میں موجود ذرات کو کم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ کاہنہ، لاہور میں پہلی بار اسموگ گن کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جس سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہو کر 170 تک آ گیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اسموگ گنز کا استعمال آئندہ دنوں میں شہر کے اُن علاقوں میں کیا جائے گا جہاں فضائی آلودگی کی سطح سب سے زیادہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter