سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کی۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں باضابطہ طور پر تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ جلد ہی اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter