بھارت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں: فیلڈ مارشل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد: فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے “معرکہ حق” کے دوران اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ بھارت کو واضح پیغام دیا کہ نیوکلیئر ماحول میں کسی بھی قسم کی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔

latest urdu news

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ “آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ فولاد کی طرح کھڑی رہی۔ اس آپریشن نے قوم کے اعتماد اور فوج کے حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، مگر پاکستانی قوم دشمن کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہو گئی۔ قوم کی حمایت سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا گیا، اور “آپریشن بنیانِ مرصوص” کے دوران عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف پاکستان کی واضح فتح نے عالمی برادری سے بھی داد حاصل کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بتایا کہ “پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کیں۔ رافیل طیارے مار گرائے گئے، دشمن کے متعدد اڈے بشمول ایس-400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔”

سیلاب سے ملکی معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ “اللہ کے فضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نے متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا۔ ہماری مسلح افواج ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔”

پریڈ کے موقع پر 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔

تقریب میں 40 دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی، جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا، قطر اور بنگلہ دیش سے تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور شیلڈز سے نوازا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter