ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرزا پور (بھارت): بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماں کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ایک نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔

یہ واقعہ کچوا تھانے کی حدود میں واقع آدرش نگر پنچایت میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے جب لڑکی کو بلند موبائل ٹاور پر چڑھتے دیکھا تو فوراً شور مچایا اور پولیس کو اطلاع دی۔

latest urdu news

پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوششیں شروع کیں، تاہم وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ لڑکی نے ماں کی ڈانٹ پر ناراضی کے باعث یہ خطرناک قدم اٹھایا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اس کی کونسلنگ کر کے اسے والدین کے حوالے کر دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جبکہ مقامی افراد نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی گھریلو جھگڑوں پر ایسے خطرناک اقدامات سماج میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی دباؤ اور عدم برداشت کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter