عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک میں امن و استحکام بحال ہے: عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں دی گئی احتجاج کی کال کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

latest urdu news

ان کے بقول، عوام نے حکومت کے امن و استحکام کے بیانیے پر اعتماد ظاہر کیا ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں حالات معمول پر ہیں، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام غزہ میں ہونے والے امن معاہدے پر خوش ہیں اور پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو دی جانے والی عزت، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (TLP) پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن و امان اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی عدم شرکت کو انہوں نے افسوسناک قرار دیا۔

عطا تارڑ کے مطابق، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور تمام ادارے ملک میں استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ حکومت قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار اور عوامی فلاح کے لیے پرعزم ہے، اور کسی بھی غیر آئینی اور پُرتشدد کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter