گجرات میں کوسٹر اور مسافر وین میں حادثہ 2 جاں بحق 4 شدید زخمی ہو گئے
گجرات سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار کوسٹر منگووال کے قریب مسافر وین سے ٹکراگئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ کنجاڑی اسٹاپ پر پیش آیا گجرات سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار کوسٹر منگووال کے قریب مسافر وین سے ٹکراگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بھینسوں کے اچانک روڈ کے درمیان آنے پر پیش آیا، کوسٹر ڈرائیور نے بھینسوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن تیز رفتاری کے باعث دوسری جانب سے آتی مسافر وین سے ٹکراگئی۔
حادثے میں بھینسوں کو سڑک کراس کروانے والا چرواہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک 10 سالہ مسافر بچی بھی جاںبحق ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئی جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے عزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔