اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمٰن کا کارکنوں کو پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

latest urdu news

انہوں نے یہ اعلان مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر سخت موقف اپنایا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک کا روٹ عوام کے لیے ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف قدم بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ہے اور وہ جمہوریت کے ایسے تصور کے قائل ہیں جو عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل ہو۔

انہوں نے 2024ء کے عام انتخابات کو ایک بار پھر دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح 2018ء کا الیکشن جعلی تھا، اسی طرح 2024ء کا انتخاب بھی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

مولانا کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ جمہوری سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی (ف) کی سیاست گالم گلوچ، الزام تراشی اور بدتمیزی پر مبنی نہیں بلکہ اصولوں اور عوامی خدمت پر مبنی ہے۔

ان کا یہ خطاب ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے کا اشارہ دے رہا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں جے یو آئی (ف) اسلام آباد میں حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter