سرکاری کالج پر مریم نواز کی تصویر والا پرچم لگانے پر پرنسپل کو وارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک سرکاری کالج کی عمارت پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم لہرانے پر محکمہ تعلیم نے کالج پرنسپل کو وارننگ جاری کر دی۔ یہ پرچم پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ چھت پر نصب کیا گیا تھا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز، کھاریاں کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا قومی پرچم کے ساتھ لہرایا جا رہا ہے۔ اس پر محکمہ تعلیم کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا اور کالج کے پرنسپل سے وضاحت طلب کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات شعیب بٹ کے مطابق، پرنسپل نے تحریری وضاحت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام ان کی ذاتی حیثیت میں کیا گیا، جس کا مقصد کسی سیاسی تشہیر کے بجائے صرف وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی میدان میں کارکردگی کو سراہنا تھا۔

پرنسپل نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم، اسکالرشپ پروگرام، سکوٹی اسکیم اور کالج بسوں کی فراہمی جیسے اقدامات سے طلبہ بے حد متاثر تھے اور انہوں نے خود پرنسپل سے درخواست کی کہ وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔

سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ارادہ صرف طلبہ کے جذبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، تاہم وہ اعتراف کرتے ہیں کہ یہ قدم بغیر کسی سرکاری منظوری کے اٹھایا گیا۔ وضاحت کے بعد وزیر اعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے پرنسپل کو باضابطہ طور پر وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے آئندہ ایسے کسی اقدام سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter