کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 752 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کارروائی کے دوران ہزارہ ٹاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں 752 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گرفتار افراد کی مکمل تصدیق اور شناخت کے لیے ان کا ریکارڈ نادرا کے ڈیٹا بیس سے جانچا جا رہا ہے۔ تصدیق کے بعد ان افراد کو چمن بارڈر پر منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں بابِ دوستی کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو چمن کے راستے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی ہدایت پر یہ مہم جاری ہے، جس میں پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں، خصوصاً کراچی میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں ناردرن بائی پاس پر قائم ایک افغان بستی میں بھی آپریشن کیا گیا، جہاں سے 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانیں مسمار کی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں، اور ان کا مقصد صرف غیر قانونی قیام کو روکنا اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter