پنجاب حکومت کی بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق سیکیورٹی انتظامات برقرار ہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

latest urdu news

اسی طرح پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی ان خبروں کو "جھوٹی اور من گھڑت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کبھی واپس نہیں لی گئی اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام زیر غور ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ اس دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے پولیس آپریشنز ونگ کے ترجمان نے بھی سیکیورٹی میں تبدیلی کو "معمول کی رد و بدل” قرار دیا اور کہا کہ سیکیورٹی ہٹانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس جیسے اہم رہائشی مقام کی سیکیورٹی کو سیاسی افواہوں کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا، اور سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق نبھا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter