سرائے عالمگیر: انسداد تجاوزات کارروائی، 3 دکانیں سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے مین بازار میں انسداد تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران بازار میں عارضی تجاوزات کا نوٹس لیا گیا اور متعدد مقامات پر نالیوں میں کچرا پھینکے جانے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ صفائی کی خراب صورتحال اور تجاوزات کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

latest urdu news

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ شہر میں تجاوزات اور صفائی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں اور دکانوں کے سامنے جگہ گھیرنے یا کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ شہر کو صاف اور تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter