لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

latest urdu news

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا، لیکن مہمان ٹیم چوتھے روز 183 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں پر 51 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی کریز پر موجود تھے، لیکن شاہین شاہ آفریدی نے ڈی ذوزی کو بغیر کسی اضافہ کے پویلین واپس بھیج دیا۔

بعد ازاں نعمان علی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریسٹن اسٹبز اور ڈیوڈ بریوس کو آؤٹ کیا۔ ساجد خان نے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید دو کھلاڑی — وریینی اور سبراین — کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقا کی اننگز سمیٹنے میں مدد دی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 269 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی دوسری اننگز 167 رنز پر سمٹ گئی، یوں جنوبی افریقا کو فتح کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم پاکستانی بولرز نے اس ہدف کو جنوبی افریقی ٹیم کے لیے ناقابلِ حصول بنا دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ اب سیریز کا فیصلہ کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter