بھارت میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بنا جب ایک نوجوان نے اپنی طلاق کا جشن مناتے ہوئے روایتی ہندو رسم "ابھشیکم” کے ذریعے اپنی ماں کے ہاتھوں دودھ سے نہلایا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹے پر دودھ بہا رہی ہیں، جبکہ وہ خوشی سے مسکراتے ہوئے یہ سب انجوائے کر رہا ہے۔ طلاق کے بعد اس نے نئے لباس پہنے اور باقاعدہ کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر اس نے انسٹاگرام پر لکھا: "خوش رہیں، اپنی زندگی کا جشن منائیں، افسردہ نہ ہوں، میں اب سنگل ہوں، خوش اور آزاد ہوں۔”
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور تین ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ نے اس کے مثبت انداز کو سراہا، جبکہ کچھ نے طنز کیا کہ "ماں کا لاڈلا اب آزاد ہو گیا ہے”۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: "جب ایک باپ نے بیٹی کی طلاق پر خوشی منائی تھی تو تنقید ہوئی، اب بیٹے کی خوشی پر داد دی جا رہی ہے۔” دوسرے نے لکھا: "زندگی طلاق پر ختم نہیں ہوتی، الگ ہونا افسردگی سے بہتر ہے۔”
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بعض اوقات رشتوں کا اختتام ایک نیا اور خوشگوار آغاز بھی ہو سکتا ہے۔