پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ وہ ایک ماہ سے برین ہیمبرج کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

latest urdu news

ایوان صدر کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آغا سراج کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کا مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کے وقار اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

آغا سراج درانی 1988 سے پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، تین بار صوبائی وزیر اور دو مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔ ان کا شمار بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter