مجھے بھی عمران خان کی طرح سہولیات دی جائیں،قیدی کی ہائیکورٹ میں درخواست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل کے قیدی محمد عرفان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بھی وہی سہولیات دی جائیں جو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جیل میں حاصل ہیں۔ اس مقصد کے لیے قیدی نے باضابطہ درخواست عدالت میں دائر کر دی ہے۔

latest urdu news

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، اور کئی مرتبہ سپرنٹنڈنٹ جیل سے "سُپیریئر کلاس” کی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کر چکا ہے، مگر اسے مسلسل نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں نہ صرف اعلیٰ درجے کی سہولیات میسر ہیں، بلکہ ان سے ملاقاتوں کی بھی باقاعدہ اجازت دی جاتی ہے، جو عام قیدیوں کو میسر نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس روکنے کی درخواست

محمد عرفان نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت اسے بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو عمران خان کو دی جا رہی ہیں۔ اس نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ تمام فریقین کو حکم دیا جائے کہ جو سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں، وہ اسے بھی دی جائیں۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے اس درخواست پر آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter