گورنر خیبرپختونخوا آئینی ذمے داری نبھائیں، وزیراعلیٰ سندھ اپنا طیارہ فراہم کریں، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر صوبے میں جا کر نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ گورنر کے سفر کے لیے اپنا سرکاری طیارہ فراہم کریں تاکہ آئینی عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

latest urdu news

بلاول بھٹو کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہوں نے کبھی آئینی ذمے داری سے انکار نہیں کیا اور ہمیشہ قانون کے مطابق عمل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا جواب پہلے ہی پشاور ہائیکورٹ میں جمع ہو چکا ہے، اور وہ آج رات کسی بھی وقت خیبرپختونخوا روانہ ہو سکتے ہیں۔

گورنر نے واضح کیا کہ ان کے پاس ذاتی طیارہ نہیں ہوتا، اسی لیے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ سفر کے لیے جہاز فراہم کیا جائے۔

میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف نہ لیے جانے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ بدھ کی شام 4 بجے تک حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو اسپیکر اسمبلی یہ ذمے داری انجام دیں تاکہ آئینی تسلسل میں خلل نہ آئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خود اسمبلی میں استعفے کا اعلان کیا تھا، اور اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کر چکی ہے، اس لیے حلف لینے میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter