پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو مشہور چہروں، سجل علی اور یاسر حسین کے درمیان حالیہ ایوارڈز شو کے دوران ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جھونک نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایوارڈز شو میں سجل علی نے اپنے مشہور ڈرامہ "زرد پتوں کا بن” میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ان کی پرفارمنس کو ناقدین اور مداحوں دونوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
تقریب کے دوران جب سجل علی ایک سینئر آفیشل کے ساتھ ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں تو وہاں موجود میزبان یاسر حسین نے حسبِ معمول مذاق کیا۔ تاہم سجل علی نے مسکراتے ہوئے جملہ کسا: "آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟” یہ سن کر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، مگر سجل کے لہجے میں ہلکی سی جھنجھلاہٹ بھی محسوس کی گئی۔
View this post on Instagram
یاسر حسین، جو اداکارہ حریم فاروق کے ساتھ تقریب کے میزبان تھے، کو ان کے طنزیہ انداز اور بار بار مداخلت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ یاسر کو مہمانوں کے ساتھ زیادہ احتیاط سے پیش آنا چاہیے۔