وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر دیا، جس کی تصدیق انہوں نے خود ایک بیان میں کی۔

سید مظہر شاہ نے اپنے دورِ وزارت کو عوامی خدمت کا ایک باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی معاملات اور عوامی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔ انہوں نے صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ دورانِ وزارت بھرپور تعاون کیا۔

latest urdu news

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "بنیان المرصوص کا معاملہ ہو یا نومبر کی مہم، اللہ نے ہمیں ہر مرحلے پر سرخرو کیا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے 45 ممالک میں کشمیر اور غزہ کا مقدمہ اجاگر کیا، تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے۔

ابھی تک حکومتِ آزاد کشمیر یا وزیراعظم کی جانب سے استعفے کی باضابطہ منظوری یا کسی نئے وزیر اطلاعات کی تقرری کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter