قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کو ٹریس کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی موجودگی کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور انہیں خود کو قانون کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی اور انس رضوی کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں لائی جا سکتی ہے، جبکہ ان کے حوالے سے یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ زخمی ہیں یا نہیں۔ حکام تمام پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں بھائیوں پر مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ اور ایک ایس ایچ او کی شہادت جیسے سنگین الزامات کے تحت قتل، اقدامِ قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے بعد سعد رضوی اور انس رضوی پر قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی سعد رضوی اور انس رضوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔