پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد، ذوالفقار احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا، جہاں قریبی رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
شوال ذوالفقار کے والد کے انتقال پر قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سب نے شوال کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی۔
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت آج اہم ٹکراؤ میں آمنے سامنے
قومی کرکٹ حلقوں میں بھی اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، اور شوال ذوالفقار کو اس دکھ کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔