8
ملائیشیا: سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی حریفوں کا اہم مقابلہ شام 5 بج کر 35 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے گروپ مرحلے میں تیسرا مقابلہ ہے، تاہم پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہو گیا ہے تاکہ وہ ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے۔
پاکستان کا اب تک کا سفر
- پہلا میچ: پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دی، شاندار آغاز
- دوسرا میچ: انگلینڈ کے خلاف 5-1 سے شکست، کارکردگی میں واضح کمی
بھارت کا اب تک کا سفر
- پہلا میچ: انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دی
- دوسرا میچ: نیوزی لینڈ کو 2-4 سے ہرایا
بھارت نے اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ میں مضبوط پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، جب کہ پاکستان کو ایک کامیابی اور ایک شکست کا سامنا ہے۔ اس لیے آج کا میچ قومی ٹیم کے لیے نہ صرف روایتی اہمیت کا حامل ہے بلکہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے بھی فیصلہ کن ہے۔