اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کھلے رہیں گے، انتظامیہ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آج (14 اکتوبر) اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، اور کسی بھی قسم کی تعطیل یا بندش کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

latest urdu news

انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور سرکاری دفاتر اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ خبروں پر یقین کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter