دنیا کو اس وقت صدر ٹرمپ جیسے قیادت کی ضرورت ہے: وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر میں غزہ امن معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن غزہ کے عوام کے لیے ایک تاریخی موڑ ہے، جس میں قیام امن کے لیے عالمی برادری نے متحد ہو کر اہم کردار ادا کیا۔

latest urdu news

وزیراعظم نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، اور دنیا کو اس وقت ایسے ہی رہنماؤں کی ضرورت ہے جو تنازعات کے بجائے مفاہمت کو فروغ دیں”۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، کیونکہ وہ سب سے زیادہ اس اعزاز کے مستحق ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں جنوبی ایشیا میں جنگ کے خطرات کو ٹالا گیا، جس سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ ان کے بقول "تاریخ صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کی گئی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”

امریکا چاہتا ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسایوں کی طرح رہیں: صدر ٹرمپ

وزیراعظم نے قطر اور دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے غزہ میں قیام امن کے لیے ثالثی اور تعاون فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے ایک سخت راستہ طے کیا، مگر آج ہم کامیابی کے ساتھ امن کے سنگ میل تک پہنچے ہیں۔”

خطاب کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کی گفتگو کو سراہتے ہوئے کہا، "میں یہی سننے کی امید کر رہا تھا۔”

یہ بیانات عالمی سیاست میں پاکستان اور امریکہ کے بدلتے تعلقات اور علاقائی امن میں کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter