102
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے سینئر افسر رانا وقار علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کی اجازت کے بعد ایف بی آر کی جانب سے ان کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں رانا وقار علی پر سنگین الزامات جیسے نااہلی، غیر پیشہ ورانہ رویہ اور بدعنوانی ثابت ہوئے۔
قانونی ضابطوں کے مطابق رانا وقار علی کو برطرفی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اختیار حاصل ہے، اور وہ 30 روز کے اندر اپیلیٹ اتھارٹی میں اس فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔