مریم نواز کا رائے ونڈ اجتماع کیلئے 3 روزہ الیکٹرو بس سروس کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے عوامی سہولت کے پیش نظر 3 دن کے لیے الیکٹرو بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بسیں لاہور ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے براہِ راست رائے ونڈ تک چلائی جائیں گی تاکہ ملکی و غیر ملکی شرکاء کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

latest urdu news

مریم نواز نے اس موقع پر رائے ونڈ جانے والے راستوں کی فوری پیچ ورک اور 3 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا حکم بھی جاری کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجتماع کے دوران صفائی کی خصوصی مہم، عرق گلاب کا چھڑکاؤ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی۔

یہ احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی تبلیغی جماعت کے شوریٰ اراکین سے ملاقات کے دوران جاری کیے گئے۔ ملاقات میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے۔ شوریٰ اراکین نے مریم نواز کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

تبلیغی جماعت کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے الیکٹرو بس منصوبے، 90 ہزار گھروں کی تعمیر اور صفائی مہم کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی سہولیات کا تصور بھی نہیں تھا، لیکن اب بیرون ممالک سے آئے مہمان بھی پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وہ خلوصِ نیت سے اللہ کی رضا اور عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے بھی فوری طور پر تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ غیب سے وسائل فراہم کرتا ہے۔

اختتام پر وزیراعلیٰ نے تبلیغی جماعت کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد سے ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter