ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے، 11 ہزار سے زائد ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ 6 ہزار پرمننٹ جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یاد رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو کریانہ اسٹورز کے علاوہ اشیائے ضرورت پر حکومتی ریلیف ملتا ہے، لیکن آجکل عوام یوٹیلیٹی اسٹورز کو چھوڑ کر دوسری دکانوں سے ضرورت کا سامان خریدتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter