سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد طویل عمر پا کر 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بھتیجے شعیب محمد نے میڈیا کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ برمنگھم میں وفات پا گئے۔

latest urdu news

وزیر محمد کا شمار پاکستان کے ابتدائی ٹیسٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1952 میں بھارت کے خلاف سیریز سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان کے لیے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے، اور پاکستانی کرکٹ کے ابتدائی دور میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر محمد کا تعلق ایک معروف کرکٹ خاندان سے تھا — ان کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹرز میں شامل رہے۔

پاکستانی کرکٹ برادری نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، اور ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter