کراچی: غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑا آپریشن، 21 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 21 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن سہراب گوٹھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جہاں پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس نے مل کر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

latest urdu news

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست تمام افراد غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں غیر قانونی افغان مہاجرین کے لیے قائم کردہ مرکز منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں وطن واپسی کے عمل سے گزارا جائے گا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے واضح کیا کہ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا، تاہم اس دوران کسی بھی شخص کو بلا جواز ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی افغان مہاجرین کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، اور ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

مراد علی شاہ: افغانی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، بعد ازاں ملک بدر کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی خبروں کو رد کرتے ہیں، اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ "کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔”

وزیر داخلہ نے عوام سے غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی میں حکومت سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter