انیل امبانی کے معاون اشوک کمار پال منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے معروف کاروباری شخصیت انیل امبانی کے قریبی معاون اور ریلائنس پاور لمیٹڈ کے سینئر آفیسر اشوک کمار پال کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشوک کمار پال کو عدالت نے دو دن کی ED حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے خلاف الزامات پر مزید تفتیش کی جا سکے۔ گرفتاری جعلی بینک گارنٹی کیس سے متعلق ہے، جس میں تقریباً 68 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی کو اصلی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

latest urdu news

اشوک کمار پال طویل عرصے تک ریلائنس پاور کے چیف فنانشل آفیسر (CFO) رہے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بینک ڈومینز کا استعمال کرتے ہوئے بینک گارنٹی دستاویزات کو اصلی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

اپنے مؤقف میں اشوک کمار پال نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ گارنٹی سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (SECI) کو ٹھیکے کے لیے جمع کروائی تھی، تاہم SECI کا ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ سے انہیں الزامات کا سامنا ہے۔

مزید تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ریلائنس پاور نے منیلا، فلپائن میں ایک بینک سے جعلی گارنٹی پیش کی، حالانکہ اس بینک کی فلپائن میں کوئی شاخ موجود نہیں ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter