شہباز اور نواز شریف کی ملاقات، پاک افغان کشیدگی اور دیگر اہم امور پر مشاورت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں پاک افغان کشیدگی سمیت دیگر قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحدی کشیدگی، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر گہری مشاورت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومت کے حالیہ اقدامات اور پالیسیوں پر بریفنگ دی، جب کہ نواز شریف نے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی رہنمائی فراہم کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پاک افغان کشیدگی شدت اختیار کر گئی، طورخم بارڈر مکمل طور پر بند

علاوہ ازیں، دونوں رہنماؤں نے پارٹی معاملات، آئندہ کی حکمت عملی، اور عوامی ریلیف سے متعلق منصوبوں پر بھی مشاورت کی۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) پوری یکجہتی کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter