رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ: عالمِ اسلام کی ممتاز و ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل اور سعودی شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں۔ ان کی علمی و دینی خدمات کو دنیائے اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

latest urdu news

سرکاری ذرائع کے مطابق، نماز جنازہ آج بروز اتوار جدہ کی الجفالی مسجد میں ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین اسد قبرستان میں کی جائے گی۔

جدہ کے الخزامی ٹاورز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تین روزہ تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے، جو مغرب سے عشاء تک جاری رہیں گے، جن میں مرد و خواتین شرکت کر سکیں گے۔

ڈاکٹر نصیف کی وفات پر دنیائے اسلام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور علما و مشائخ ان کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter