ایران کی پاکستان اور افغانستان کو ثالثی کی پیشکش، کشیدگی کم کرنے پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران بطور پڑوسی دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے، اور موجودہ صورتحال کسی بھی فریق کے لیے فائدہ مند نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان فوری طور پر براہِ راست مذاکرات کریں تاکہ حالات مزید خراب ہونے سے بچائے جا سکیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے پڑوسیوں میں امن، استحکام اور افہام و تفہیم کا خواہاں رہا ہے، اور اگر دونوں ممالک چاہیں تو تہران اس عمل میں سنجیدگی سے سہولت کار بننے کو تیار ہے۔

ایران سے قبل سعودی عرب اور قطر بھی سرحدی تناؤ پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، اور دونوں ممالک نے فریقین سے تحمل، بات چیت اور سفارتی حل اپنانے کی اپیل کی تھی۔

پاکستان نے افغان قوم کی مدد کی، بدلے میں خیر نہیں ملی: خواجہ سعد رفیق

یاد رہے کہ گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر افغانستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی چیک پوسٹس تباہ ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر طالبان اہلکار لاشیں، اسلحہ اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ پاک فوج نے کئی افغان پوسٹس پر قبضہ کر کے پاکستان کا پرچم بھی لہرا دیا۔

موجودہ صورتحال میں خطے کے استحکام کے لیے سفارتی کوششیں اہم ہوتی جا رہی ہیں، اور ایران سمیت دیگر علاقائی قوتوں کی مداخلت کو مبصرین مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں — بشرطیکہ فریقین سنجیدگی سے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter