سونا آج بھی 2100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

latest urdu news

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے کے بعد 4016 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

تاریخی سنگ میل: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی

واضح رہے کہ یہ اضافہ مسلسل دوسرے دن دیکھنے میں آیا ہے، جو کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بین الاقوامی رجحانات اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے مطابق تبدیل ہوتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter