لاہور میں اورنج لائن، میٹرو اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند، شہری شدید پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروسز بدستور بند ہیں، جس نے لاکھوں افراد کی روزمرہ نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے۔

latest urdu news

ٹرانسپورٹ سروسز کی بندش کے باعث دفاتر جانے والے ملازمین، طلبہ اور دیگر شہریوں کو متبادل ذرائع کی تلاش میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مقامات پر رکشوں اور ٹیکسیوں نے کرایے بڑھا دیے ہیں، جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر رش میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ فیض آباد انٹرچینج، ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان سمیت کئی اہم راستے سیل ہیں، جس کے نتیجے میں جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں۔

احتجاج کی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں گزشتہ روز اچانک چھٹی دے دی گئی تھی۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق یہ فیصلہ سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شہری حلقے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی ادارے، کاروبار اور روزمرہ زندگی بحال ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter