جہلم میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس پریشر مکمل طور پر غائب ہو گیا، گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

گھریلو صارفین کو کھانے پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں چولہے مکمل طور پر بجھ جاتے ہیں۔

latest urdu news

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور بار بار کی بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے روزمرہ امور متاثر ہو رہے ہیں، اور متبادل ذرائع جیسے ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جہلم میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پا کر عوام کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter