ٹرمپ کا چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین سے ہونے والی درآمدات پر سو فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے شروع کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات منسوخ نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران وہ مصر بھی جائیں گے اور اسرائیلی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

latest urdu news

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ یرغمالیوں کی واپسی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ جنگیں روکوانے میں کردار ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف سات طیارے گرے اور دونوں ملک جوہری قوتیں ہیں، اس لیے انہیں جنگ سے روکا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاک بھارت تنازعہ دوبارہ شدت اختیار کرے گا تو امریکہ سخت اقتصادی اقدام کے طور پر بھاری ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter