جڑواں شہروں میں معمولات زندگی مفلوج، سیکیورٹی سخت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔ شہر بھر میں اہم شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔

latest urdu news

انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج، ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان سمیت متعدد اہم راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے۔ فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور علاقے کے تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹل بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں جیسے وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، ایران روڈ، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ایئرپورٹ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

اسلام آباد و راولپنڈی میں مذہبی جماعت کا احتجاج: داخلی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ معطل

احتجاج کے پیش نظر دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس معطل رہی، جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے طلبہ، دفاتر اور کاروباری افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے تاکہ روزمرہ زندگی بحال ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter