خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفا ایک بار پھر گورنر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار انہوں نے استعفا خود ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نیا استعفا لکھ کر تیار کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے استعفا لکھنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ قانونی پیچیدگی سے بچنا ہے، جو کمپیوٹر پر ٹائپ شدہ استعفے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے پیدا ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو بھیج دیا جائے گا۔
پارٹی کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور یہ فیصلہ انہوں نے موجودہ سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے چند روز قبل وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ان کا استعفا رسمی طور پر ہاتھ سے لکھ کر دوبارہ بھیجا جا رہا ہے تاکہ اسے کسی بھی قانونی چیلنج سے محفوظ بنایا جا سکے۔