پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے "سیون سمٹس چیلنج” مکمل کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے اوشیانا (Oceania) کے براعظم کی سب سے اونچی چوٹی سر کر کے دنیا بھر کی سات بلند ترین چوٹیاں فتح کرنے والا پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی اسد علی میمن نے عالمی شہرت یافتہ "سیون سمٹس چیلنج” مکمل کر لیا، جس میں ہر براعظم کی سب سے بلند چوٹی کو سر کرنا ہوتا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے سات سال کے طویل سفر، محنت، اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مکمل کیا۔

اوشیانا کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں اسد علی میمن نے جذباتی انداز میں کہا:

"میں اس وقت ساتویں براعظم کی بلند ترین چوٹی پر کھڑا ہوں۔ میں نے اپنا پرچم لہرایا ہے اور میں فخر سے کہتا ہوں — پاکستان زندہ باد، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔”

انہوں نے اس موقع پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے ایسی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے جو ملک و قوم کے لیے فخر کا باعث ہوں گی۔

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی

اسد علی میمن نے نوجوان کوہ پیماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ خواب دیکھنا نہ چھوڑیں، اور عوام سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا:

"میں نے اپنا مقصد حاصل کر لیا، اب آنے والے کوہ پیماؤں کو بھی آپ لوگ اسی طرح سپورٹ کیجیے، جیسے آپ نے مجھے سپورٹ کیا۔”

یہ کارنامہ نہ صرف اسد علی کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی عالمی سطح پر فخر کا لمحہ ہے، جو بین الاقوامی کوہ پیمائی میں ملک کی موجودگی کو نمایاں کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter