وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو کو جمہوریت کے لیے جدوجہد پر ایوارڈ مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کے نوبیل امن انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار یہ اعلیٰ اعزاز وینزویلا کی معروف خاتون سیاسی رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دیا گیا ہے۔

latest urdu news

انہیں یہ انعام وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ، شہری آزادیوں کی حفاظت، اور پرامن سیاسی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ ماریا مچاڈو 2011 سے 2014 تک وینزویلا کی پارلیمنٹ کی رکن رہی ہیں اور اس وقت اپوزیشن کی سرگرم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

نوبیل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماریا کورینا مچاڈو نے آمریت، ریاستی جبر اور انتخابی دھاندلی کے خلاف پُرامن طریقے سے آواز بلند کی اور وینزویلا کے عوام کو جمہوریت کی بحالی کے لیے متحد کیا۔

ان کی جدوجہد بین الاقوامی برادری کے لیے ایک مثال ہے کہ پرامن سیاسی مزاحمت کس طرح تبدیلی لا سکتی ہے۔

نوبیل امن انعام کے لیے اس سال دنیا بھر سے 338 شخصیات اور اداروں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان میں ایک نمایاں نام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی تھا، جنہیں متعدد ممالک بشمول پاکستان، اسرائیل، کمبوڈیا اور آرمینیا کی جانب سے نامزد کیا گیا۔

ٹرمپ کو مختلف عالمی تنازعات میں ثالثی اور جنگ بندی کے دعووں کی بنیاد پر ایوارڈ کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا سامنا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد امریکہ اور ناروے کے تعلقات پر سفارتی اثرات پڑ سکتے ہیں، کیونکہ نوبیل انعام ناروے کی نوبیل کمیٹی کے تحت دیا جاتا ہے۔

نوبیل امن انعام کا اعلان آج، دنیا کی نظریں صدر ٹرمپ پر مرکوز

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی خود کو امن کا حقیقی علمبردار قرار دے چکے ہیں اور سابق صدر اوباما کو ملنے والے امن انعام پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں۔

اس سال کے دیگر اہم نامزدگان میں روس کے مقتول اپوزیشن لیڈر الیگزے نوالنی اور متعدد انسانی حقوق کے عالمی ادارے شامل تھے۔ تاہم نوبیل کمیٹی نے ماریا کورینا مچاڈو کے کردار اور ان کی قربانیوں کو عالمی امن اور جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ موزوں قرار دیا۔

ماریا مچاڈو کو نوبیل انعام ملنا نہ صرف وینزویلا کی اپوزیشن کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے بلکہ یہ ان تمام تحریکوں کے لیے بھی ایک امید کی کرن ہے جو آمریت کے خلاف پرامن جدوجہد کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter