بھارت کا کابل میں سفارت خانہ بحال کرنے کا اعلان،سفارتی تعلقات بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارت نے افغانستان کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کابل میں قائم اپنے ٹیکنیکل مشن کو باضابطہ طور پر سفارت خانے کا درجہ دے دیا ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ اہم اعلان بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعہ کی صبح کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

جے شنکر نے کہا”بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بھارت کا ٹیکنیکل مشن اب سفارت خانے کا درجہ حاصل کر رہا ہے۔”

انہوں نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور چھ نئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کی جانب سے 20 ایمبولینسز عطیہ کرنے اور جدید طبی آلات، ویکسین اور کینسر کی ادویات کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2021 میں امریکی انخلا اور طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد دس ماہ تک سفارتی روابط معطل رہے۔ بعد ازاں طالبان کی سیکیورٹی یقین دہانی پر بھارت نے ایک تکنیکی ٹیم کابل بھیجی تھی۔

اکتوبر 2025 میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پریس کانفرنس میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ:

"طالبان حکومت افغانستان کی سرزمین کو بھارت کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔”

تاہم بھارت نے ابھی تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ دنیا بھر میں بیشتر ممالک بھی اسی پوزیشن پر ہیں، روس واحد ملک ہے جس نے طالبان حکومت کو رسمی طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter