امیر بالاج قتل کیس: مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار، لاہور منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم سے پاکستان واپسی سے متعلق رائے طلب کی، جس پر طیفی بٹ نے رضاکارانہ طور پر پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ عدالت نے اس کی رضامندی کے بعد اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ، فروری 2024 میں ہونے والے امیر بالاج کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ امیر بالاج کو لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول، معروف شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا۔

بالاج قتل کیس: طیفی بٹ دبئی سے کیسےگرفتارہوا

قتل کے بعد تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا۔ کیس کا ایک اور مرکزی کردار، احسن شاہ، پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ طیفی بٹ واقعے کے فوراً بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، اس کیس سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ حال ہی میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث تین سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter